صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس
سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کیلئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں‘ عائشہ غوث پاشا
جمعرات 28 جنوری 2016 19:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کے بعد ترکی اور چائنا سمیت اندرونی وبیرونی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت،توانائی،انفراسٹرکچر اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب میں زراعت کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کے لئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کو ان شعبوں سے آگاہ کریں۔جہاں سرمایہ کاری کے ذریعے سے کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے محکموں کو پابند کیا کہ وہ متوقع پاک چائنا راہداری کے تناظر میں ٹھوس منصوبے ترتیب دیں اور ان کے لئے باقاعدہ فریم ورک تیار کریں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ دستخط شدہ ایم او یوز کے تناظر میں پنجاب سرمایہ کاری کے راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ محکمے ان مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور لاہور چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اپنی تجاویز جمع کروا دیں ہیں۔انہوں نے دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی جلد از جلد کمیٹی کو اپنی رپورٹس جمع کروائیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سکلز ڈویلپمنٹ،لیبر،آئی ٹی بورڈ اور اربن یونٹ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ