وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدو خال کا جائزہ لیا گیا
محکمہ صحت کو اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے عزم اور بہترین مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا،وزیر اعلی
ذیشان حیدر جمعرات 28 جنوری 2016 19:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹریٹجی پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم ترین جزو ہے اورصحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ سٹرٹیجی پر عملدرآمد کر کے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرور ت ہے۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔(جاری ہے)
ایمونائزیشن کے لئے محکمہ صحت نے اچھا کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ایمونائزیشن کے عمل کو جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی کے اہداف کے حصول میں ہیلتھ سٹرٹیجی کے تحت مقررکئے جانے والے ٹارگٹ کا حصول انتہائی ضروری ہے۔
عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہ کبھی پہلے آنے دی اور نہ آئندہ آنے دوں گا لیکن محکمہ صحت کو اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے عزم اور بہترین مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا تا کہ صوبے کے عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ہیلتھ سٹریٹیجی پر عملدرآمد کے حوالے سے تین ہفتے کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں-وزیر اعلی نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن پر پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو شاباش دی ۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری صحت نے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدوخال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے محمد کاشف ،چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، متعلقہ سیکرٹریز، طبی ماہرین اور ماہرین اقصادیات نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کمشنر آف راولپنڈی جبکہ ایم پی اے مخدوم ہاشم جوان بخت ڈی سی اوآفس رحیم یارخان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازپولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سفیر نیدرلینڈز
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی: سفیر نیدرلینڈز
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان