جماعت اسلامی لاہور کے وفد کا میاں عامر محمود سے اظہار تعزیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:38

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کی قیادت میں جماعت اسلامی لاہور کے رہنماﺅں کے ایک وفد نے دنیا میڈیا گروپ و پنجاب گروپ آف کالجز کے چیئر مین میاں عامر محمود کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد عمیر خان اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبد العزیز عابد شامل تھے ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات جلیلہ کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں