لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جنوری۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین کل ( جمعہ) کو مقامی ہوٹل میں شروع ہونے والی سافا کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔کانفرنس میں اندرون اور بیرون ممالک سے ماہرین شریک ہوں گے جو معاشی پالیسی ، کارپوریٹ گورننس اور تجارت و صنعت کی افزائش، ٹیکس کے بہتر نظام کی تشکیل اور دیگر موضوعات زیر بحث لائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل ہفتہ کو کانفرنس کے اختتامی روز بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔

جمعرات 28 جنوری 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 14رکنی آزاد چیئرمینوں کی ملاقات،ملاقات میں نو منتخب آزاد امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں اعجاز فخر، زاہد خاں، حاجی صدیق انصاری، رانا امجد، راؤ مظہر اسلام، مبشر بھٹی، خواجہ سلمان، زاہد عدنان گڈو، شیخ رفیق، عمران لیاقت، سلیم اﷲ خاں، محمود خاں، اکبر لال اور شبیر احمد انصاری شامل ہیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، ممبرز صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن، رانا طاہر بشیر،سابق صوبائی ووزرا حاجی احسان الدین اور عبدالوحید آرائیں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں غیر معمولی کامیابی عوام کا مسلم لیگ(ن) پر اعتماد اور قیادت کی کارکردگی پر یقین کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شبہباز شریف ملک کو درپیش دہشت گردی اور توانائی کے بحران سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت ملک کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے لیکن اﷲ کے فضل و کرم سے ہم ان تمام مسائل کو حل کرنے میں سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صوبے کے عوام بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔گورنرنے کہا کہ ملتان میں جدید سفری سہولتی منصوبہ میٹرہ بس سروس عوام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک قیمتی تحفہ ہے۔گورنر نے کہا کہ پارٹی ورکرز کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

گورنر پنجاب نے نو منتخب امیدواروں سے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کی ترقی اور عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے دل جوئی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ان سے بہت سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور ان کی بجاآوری کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔اس موقع پرشمولیت اختیارکرنے والے نو منتخب چیئرمینوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صحیح سمت کی طرف گامزن ہے اور ان کی تمام تر توانائیاں موجودہ قیادت کے ساتھ ہیں۔

دریں اثنا،ء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سینئر صحافی مبشر حسن کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں