سپریم کورٹ نے فائرنگ کرکے 5افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

ناقص تفتیش پر تفتیشی افسر کو معطل,ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال کے خلاف انکوائری کا حکم

جمعرات 28 جنوری 2016 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فائرنگ کرکے 5افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہمقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر کو معطل کرنے اور ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ھانی مسلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ملزم بلال کی درخواست ضمانت سماعت کی ملزم کے خلاف تھانہ سٹی نارووال میں فائرنگ کرکے مقصود سمیت 5افراد کو زخمی کا الزام میں مقدمہ درج تھا ۔

عدالتی حکم پر آر پی او گجرنوالہ رائے طاہر ، ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال اور تفتیشی عبدالمجید پیش ہوئے عدالت نے مقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث بااثر ملزمان باآسانی سزاؤں سے بچ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی کارکردگی پرنظر رکھیں ورنہ معاشرے میں انتشار پھیل جائے گا ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے تفتیشی افسر عبدالمجید کو فوری معطل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی پی او گجرنوالہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں