بلدیاتی اداراے جمہوریت کی نرسری ہیں ان کی اہمیت مسلمہ ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

مسلم لیگ( ن) نے بلدیاتی انتخابات کروا کراقتدار و اختیار عوام کے حوالے کردیاہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 28 جنوری 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے عوام کی خدمت اور بھلائی کے ئنے اور شاندار سفر کا آغاز ہوگا جس کے نتیجہ میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور ترقیاتی وسائل کے شفاف استعمال سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا -ان خیالات کااظہار انہو ں نے اچھرہ میں اسرا میرج لان کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا - اس موقع پر نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی - صوبائی وزیرنے کہاکہ بلدیاتی اداراے جمہوریت کی نرسری ہیں ان کی اہمیت مسلمہ ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کروا کراقتدار و اختیار عوام کے حوالے کردیاہے - انہوں نے بتایاکہ بلدیاتی چیئرمین و میئر کے انتخاب کے عمل کو مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا - جس کے بعد بلدیاتی ادارے یکسوئی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہوجائیں گے - انہو ں نے کہاکہ کاروبار و تجارت معیشت کی بنیاد ہیں - ہماری کوشش ہے کہ کاروباری برادری کو انتہائی پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کیاجائے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں