تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن ، گروپ بندی اور پینل کی تشکیل پر پابندی

جمعہ 29 جنوری 2016 11:42

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن ، گروپ بندی اور پینل کی تشکیل پر پابندی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ یہ کیسا الیکشن ہے؟ جلسے جلوس ہوں گے اور نہ ووٹرز کو کھانے کھلائے جائیں گے۔ وال چاکنگ ، بل بورڈزاور آتش بازی بھی نہیں ہوگی۔ گروپ بندی اور پینل کی تشکیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

چئیرمین تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کے کسی بھی امیدوار کی حمایت پر پابندی لگا دی گئی۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے امیدوار صرف سوشل میڈیا ، انفرادی ملاقاتوں اور پمفلٹ کے ذریعے مہم چلا سکیں گے۔ خلاف ضابطہ سرگرمیوں پر نا اہلی ، ٹکٹ سے محرومی اور بنیادی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں