بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کرنے والی واحد اداکارہ ہوں‘ مومل شیخ

جمعہ 29 جنوری 2016 13:06

بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کرنے والی واحد اداکارہ ہوں‘ مومل شیخ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کی فلم میں اپنے والد کے ساتھ اداکاری کی ہے ، میرے والد جاوید شیخ اس سے قبل متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ میرے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد کے ساتھ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں ہوا ہے جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مومل شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو انکی حکومت سپورٹ کرتی ہے اور پاکستان میں بھی حکومت کو سرپرستی کرنی ہو گی ۔ تب جا کر فلم اندسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں