لاہور،یوکے کی رہائشی خاتون کے پلاٹ پر قبضہ

انصاف نہ ملنے کی صورت میں مدعیہ نے خودسوزی کی دھمکی دیدی

جمعہ 29 جنوری 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) یوکے کی رہائشی خاتون منیبہ خان کے پلاٹ پر قبضہ، ریجن ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بااثر افراد کی پستپنا ہی کی وجہ سے جوڈیشل کاروائی کرنے سے گریزاں، مدعیہ کی وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف،چیف جسٹس پاکستان اور چیرمین اینٹی کرپشن سے انصاف فراہم کی اپیل، انصاف نہ ملنے کی صورت میں مدعیہ نے خودسوزی کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق منیبہ خان یوکے کی رہاشئی ہے اس نے لاہور کے علاقہ ایگریس ٹاؤن رائیونڈروڈ پر ایک کنال کا پلاٹ خریدا تاکہ بیرون ملک سے واپس آکر وہاں پررہائش پذیر ہو سکے۔ لیکن قبضہ مافیاء اوراثرورسوخ رکھنے والے افرادکی وجہ سے ایگریس ٹاؤن کے ایڈمنسٹر شکور احمد، جنرل سیکٹری ملک نذیراور ڈاکٹر خورشید احمد نامی شخص نے جعلسازی اور غیر قانونی طریقے سے پلاٹ پر قبضہ کر کے اپنے نام ٹرانسفر کروالیاہے۔

(جاری ہے)

منیبہ خان یوکے میں رہائش پذیر تھی جب پاکستان واپس آئیں تو پتہ چلا کہ ان کے پلاٹ پر باثرافراد نے قبضہ کرلیاہے۔منیبہ خان نے چوہنگ کے تھانہ میں قبضہ مافیاء کے خلاف مقدمہ درج کروایاجس کا مقدمہ نمبر 1108/14 ہے ، تھانہ چوہنگ کی پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد کیس ا مزید کاروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو منتقل کردیا۔ اینٹی کرپشن کے سی ای او (CEO ) زبیر اخلاق نے ایک سال تک کیس کی سماعت اورانکوئری کی تحقیقات کرنے پر مقدمہ میں درج اشخاص ملزمان ثابت ہوئے تو انہوں نے جوڈیشل کاروائی کرنے کے لیے کیس ریجن اینٹی کرپشن ڈائریکٹر طارق محمود کو بھیج دیا۔

لیکن کئی ماہ گزرنے کے بعد ابھی تک ملزمان کے خلاف سیاسی دباؤ کی وجہ سے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی۔گزشتہ روز انصاف فراہم نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف جومظلوم افراد کی دادرسی کرتے ہیں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ خوداس واقعہ کا نوٹس لیں تاکہ مدعیہ کو انصاف فراہم ہوسکے۔اس کا مزید کہنا ہے کہ اگراس کوانصاف فراہم نہ کیا گیاتووہ مجبور ہوکر لاہورپریس کلب کے سامنے خود سوزی کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں