اورنج لائن کے نام پر تاریخی عمارتوں کی بربادی قومی ورثہ کی تباہی ہے ،سید بلال شیرازی

جمعہ 29 جنوری 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اورنج لائن کے نام پر تاریخی عمارتوں کی بربادی قومی ورثہ کی تباہی ہے ،انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اورنج لائن منصوبہ میں 11تاریخی عمارتوں کے گرد200فٹ تک کام روکنے کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں انہیں تباہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ موقف کہ منصوبے سے کسی تاریخی عمارت کو نقصان نہیں پہنچے گا انتہائی غلط ہے چوبرجی پارک کو ختم کرکے چوبرجی گیٹ کو پہلے گول دائرہ میں لایا گیا اب اس گیٹ کے ساتھ چند فٹ پر بھاری مشینوں سے کھدائی کرکے اس کی بنیادوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے یہی حال دیگر تاریخی عمارات کا ہے ۔اگر تاریخی عمارتوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھاگیا تو عنقریب یہ عمارتیں زمین بوس ہوجائیں گی اور آنے والے دور میں صر ف ان کا نام باقی رہ جائے گا جبکہ عمارتیں صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی۔اس لیے حکومت ہٹ دھرمی سے باز رہے اور تاریخی عمارتوں کا تحفظ کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں