لاہور کے 372نجی اور سرکاری سکولوں کو سیکو رٹی رسک قرار دے دیا گیا

جمعہ 29 جنوری 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 372نجی اور سرکاری سکولوں کو سیکو رٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سکول بغیر سکیورٹی انتظامات انتظامات کے چلائے جارہے ہیں اس بات کا انکشاف شہر کے سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بلائے گئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا گیا جس میں کمشنر لاہور ڈی سی او لاہور سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹاؤن ہال لاہور میں رات گئے جاری رہنے والے اس اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بغیر سکیورٹی چلائے جانے والے نجی اور سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پراپنے اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کریں۔ ایسا نہ کرنے والے سکولوں کے ہیڈز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ بدستور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں