سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے شبہ ، ایف بی آر نے بلیک گولڈ سٹیل انڈسٹری کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

جمعہ 29 جنوری 2016 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) ایف بی آر نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے شبہ میں بلیک گولڈ سٹیل انڈسٹری کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں، بلیک گولڈ انڈسٹری کے سال 2014ء کے انکم ٹیکس معاملات کی چھان بین جاری ، بجلی کے بلز سے پیداوار کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بند روڈ پر واقع بلیک گولڈ سٹیل انڈسٹری پر آمدن اور پیداوار کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری اور خام مال کی درآمد میں انڈر نوائسنگ کی مد میں 40کروڑ کے قریب قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس پر ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ون کے زون فور نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم مجید خان کی سربراہی میں ٹیم بلیک گولڈ سٹیل انڈسٹری کے سال 2014ء کے انکم ٹیکس معاملات کی چھان بین کر رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم ے انکم ٹیکس چوری کے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں جبکہ انڈسٹری کے بجلی بلز سے پیداوار کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں