پنجاب حکومت نے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

جمعہ 29 جنوری 2016 14:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری آرکائیو ڈاکٹر عصمت طاہرہ کو تبدیل کرکے سیکرٹری پاپولیشن تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات مومن علی آغا کو سیکرٹری آرکائیو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ ڈاکٹر ارشد محمود کو ایم ڈی پیپرا کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں