ایل جی : چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ڈالر رہی -آپریٹنگ منافع میں 57 فیصد اضافے اور چوتھی سہ ماہی میں 185.49 ملین ڈالر اضافے کا اعلان
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 17:19
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے غیرمعمولی طور پر 27 فیصد زائد آپریٹنگ منافع کے ساتھ سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق ایل جی ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی نے بھی سال میں آپریٹنگ منافع میں 57 فیصد اضافے اور چوتھی سہ ماہی میں 185.49 ملین ڈالر اضافے کا اعلان کیا ہے۔
چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر سیلز 3.8 فیصد اضافے سے 12.57 ارب ڈالر رہی۔ سال 2015 ایل جی کے لئے کافی مقابلہ رہا۔ اس سال ایل جی کی مکمل آپریٹنگ آمدن 1.03 ارب ڈالر رہی۔ سال 2015 میں ٹی وی اور اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں سست روی کے باعث پورے سال کی آمدن 48.8 ارب ڈالر رہی جبکہ سال 2014 میں یہ 50.98 ارب ڈالر تھی۔(جاری ہے)
ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں 94.3 ملین ڈالر آپریٹنگ منافع رپورٹ کیا ہے۔
اس سہ ماہی میں اولیڈ اور یو ایچ ڈی ٹی وی کی فروخت کے باعث آمدن تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے سے 4.09 ارب ڈالر رہی تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ٹی وی مارکیٹ میں کمزوری اور ناسازگار فارن ایکسچینج کے باعث آمدن میں کمی واقع ہوئی۔ سی ای ایس نمائش میں ایل جی کے نئے اولیڈ ٹی اور ایل جی سوپر 4Kالٹر ایچ ڈی (LG Super 4K Ultra HD )یونٹس بڑھتی مقبولیت کے باعث زیادہ آمدن کا امکان ہے۔ ایل جی اپنے ٹی وی مارکیٹنگ کے اقدامات اور معروف ریڈلے و جیک اسکاٹ کی جانب سے تیار کردہ پہلے مثالی سپر باو¿ل کمرشل میں وسعت لا رہا ہے۔ ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی نے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے سے 3.26 ارب ڈالرز کی ٹھوس سیلز رپورٹ کیں۔ اس سہ ماہی میں 15.3 ملین ایل جی اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ مجموعی طور پر پورے سال 59.7ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہیں۔ سال 2016 کے دوران اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے ماڈلز کی آمد اور قیمت کے اعتبار سے سخت مقابلے کے باعث آمدن میں اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال قیمت کے اعتبار سے زیادہ قابل گنجائش کے حامل دو بنیادی اسمارٹ فونز کے متعارف ہونے سے منافع میں بہتری کا امکان ہے۔ ایل جی کی ہوم اپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی نے سال 2015 کی چوتھی سہ ماہی میں سیلز کی شرح میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی اضافہ رپورٹ کیا ۔ جنوبی کوریا میں ٹوئن واش واشنگ مشین (TWIN Wash washing machines) اور اعلیٰ معیار کے ریفریجریٹرز کی مقبولیت کے باعث گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں آمدن میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور دولت مشترکہ کی خودمختار ریاستوں میں کمزور سیلز ہوئی تاہم شمالی امریکہ اور یورپ کی مارکیٹوں میں بھرپور سیلز سے سہارا ملا۔ اس سہ ماہی میں آپریٹنگ منافع 185.49 ملین ڈالر رہا اور مجموعی طور پر سال بھر کا آپریٹنگ منافع 847.75 ملین ڈالر رہا۔ سال 2016 میں ایل جی سگنیچر (LG SIGNATURE) کی اعلیٰ معیار کی حامل مصنوعات کے متعارف ہونے سے ہوم اپلائنسز کے میدان میں ایل جی کے برانڈ کو مختلف مارکیٹوں میں ازسرنو قوت فراہم ہوگی۔ ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی (LG Vehicle Components Company)نے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس بار بڑھتے ہوئے انفوٹینمنٹ بزنس کے باعث 449.4 ملین ڈالر کی سیلز رپورٹ کیں۔ سال 2015 کی ہر سہ ماہی میں بڑھتی آمدن کے ساتھ کمپنی نے 1.58 ارب ڈالر کی مضبوط سیلز رپورٹ کیں۔ سال 2016 میں ایل جی کو اسمارٹ کار اور الیکٹرک گاڑی کے پرزوں کے کاروبار میں اضافے کا امکان ہے جس میں ایل جی جنرل موٹرز کی جانب سے شیورلیٹ بولٹ الیکٹک کار (Chevrolet Boltelectric car) کیلئے مشترکہ کاوش ہے۔ ایل جی کا منصوبہ ہے کہ اس طرح کی شراکت داریوں میں اضافی تعاون فراہم کرکے برتری قائم رکھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت