نوشہرو فیروز ، ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی ،مقدمہ درج ، ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی

جمعرات 10 اکتوبر 2013 15:48

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اکتوبر 2013ء) نوشہروفیروزمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔نوشہرو فیروز کے قریب گاؤں عبدالمجید سومرو میں ڈاکوؤں کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق اورزخمی تینوں سگے بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ھے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں