سندھ کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی حالت کشیدہ اور ہڑتال

ہفتہ 22 مارچ 2014 11:39

سندھ کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی حالت کشیدہ اور ہڑتال

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) نوشہروفیروز میں جسقم رہنما مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی ہلاکت کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی حالت کشدہ ہیں اورہڑتال ہے۔گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد نوشہرو فیروز کے مختلف شہروں ، مورو ، بھریا روڈ ، محراب پور اور پڈعیدن میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے تمام کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔

پڈعیدن میں گزشتہ روز کی کشیدگی کے باعث رینجرز تعنیات کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جام شورو میں مہران یونی ورسٹی اور لیاقت یونی ورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ ، رتو ڈیرہ ، شہداد کوٹ ، اور دیگر علاقوں میں ہڑتال جاری ہے۔چھوٹے بڑے کارباری مراکز بند ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری کا گشت بڑھا دیا گیا۔نواب شاہ ، دادو، جیکب آباد اور کشمور میں بھی کاروباری زندگی معطل ہے اور سڑکوں پر سے ٹریفک غائب ہے۔جمعہ کی صبح نوشہروفیروز کے علاقے بھریا میں کار سے پراسرار طور پر مرحوم جسقم چئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور ساتھی سلیمان ودھو کی لاشیں ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں