سندھ کے علاقے نوشیرو فیروز میں پیپلز پارٹی کو شکست، ن لیگ نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 19:51

سندھ کے علاقے نوشیرو فیروز میں پیپلز پارٹی کو شکست، ن لیگ نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

نوشیرو فیروز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) سندھ کے علاقے نوشیرو فیروز میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کو ایک اور اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مضبوط حلقے نوشیرو فیروز میں ن لیگ نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کو ان نشستوں پر غیر متوقع طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں