بیرونی دباؤ میں آکر ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو اب تک سپر طاقتوں کا نشانہ بن گئے ہوتے۔ میاں نواز شریف

منگل 28 نومبر 2006 18:43

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) بیرونی دباؤ میں آکر ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو اب تک سپر طاقتوں کا نشانہ بن گئے ہوتے اگر میرے خاندان نے ڈیل کی ہوتی تو میں ملک میں اپنے باپ کے جنازے کو ضرور کندھا دیتا ان خیالات کا اظہار سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ مسلم لیگ (ن) کے کارکن چوہدری محمد ایوب انجم کے ساتھ لندن میں ایک ملاقات میں کہا انہوں نے کہا کارگل کابے بنیاد ایشو کھڑا کر کے میرے اقتدار کو ختم کیا گیا آئینی طور پر اب بھی میں ملک کا وزیر اعظم ہوں انہوں نے کہا جلا وطنی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی اگر میں فوج سے ڈیل کر کے باہر گیا ہوں تو تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کئے جائیں تاکہ انصاف ہو سکے لیکن خدا تعالیٰ کی کرم نوازی ہے کہ اب تک ہماری مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور ہم ملک میں ہونے والے انتخابات میں ہر نشست پر اپنا امید وار کھڑا کریں گے اگر حکومت گرانے کے لئے استیفوں کی نوبت آئی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا ہماری حکومت نے بیرونی دباؤ قبول کئے بغیر ایٹمی دھماکے کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا تاکہ کوئی درندہ میلی آنکھ سے ملک کی سرحدوں کی طرف نہ دیکھ سکے انہوں نے کہا اگر میرا خاندان ڈیل کر کے آتا تو میں اپنے باپ کے جنازے کو کندھا ضرور دیتا لیکن افسوس ہر موڑ پر حقائق قوم سے چھپائے گئے انہوں نے کہا بہت جلد ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے آخر ایک دن ہمیں لوٹ کر وطن واپس آنا ہے غیر آئینی حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا کارکن صبراور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفوں میں اتحاد قائم رکھیں تاکہ ہر مصیبت کا مقابلہ جوانمردی سے کیا جائے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں