پیرمحل‘ دیوار کے تنازعہ پر تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

اتوار 14 فروری 2010 15:51

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14فروری۔2010ء ) دیوار کے تنازعہ پر اینٹوں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں تین افراد شدید زخمی ہونے سمیت مختلف تنازعات میں دوخواتین سمیت پانچ افراد زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں680/21گ ب میں دیوار کے تنازعہ پر اینٹوں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں تین افراد جن میں محمد شبیر ولد وزیر علی اور محمد سلیمان ولد سردار محمد ، انعم دختر سلیمان شدید زخمی ہوگئے بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر بھسی پنڈی تھانہ اروتی کے رہائشی وسیم رضا ولد سلیم رضا کو محمد فاضل نے تشددکرکے زخمی کردیا نواحی گاؤں763گ ب کی رہائشی خاتون ارشاد زوجہ غلام حسین کو اس کے پڑوسی محمد رمضان نے تشددکرکے زخمی کردیا زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں