پیرمحل‘ہم زلف کی مدد کرنے کا رنج تین ملزمان نے گھر جاتے ہوئے دکاندار کے منہ پر تیزاب پھینک کر چہرہ جلادیا

اتوار 14 مارچ 2010 16:21

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14مارچ۔2010ء)ہم زلف کی مدد کرنے کا رنج تین ملزمان نے گھر جاتے ہوئے دکاندار کے منہ پر تیزاب پھینک کر چہرہ جلادیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق یونس ٹاؤن پیرمحل کارہائشی محمد وحید ولد عبدالرشید جوکہ سبزمنڈی روڈ پر دکان بندکرکے گھر جارہاتھاکہ المعصوم روڈ پر تین کس افراد جن میں مقصود احمد ولد نورمحمد ، شہز اد عرف بابر ولد محمد اسلم سکنہ341گ ب ہمراہ ایک کس نامعلوم نے روک کر چہرے پر تیزاب پھینک کر چہرہ جلادیا اور فرارہوگئے ملزمان کو رنج تھاکہ محمد وحید اپنے ہم زلف پیغام مصطفی ولد بشیر احمد جس کاملزمان سے کوٹھی کو تنازعہ چل رہا ہے کی مدد کرتا ہے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا -

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں