عوام چوروں کو بھگائیں، مطالبات پورے کروں گا: شہباز شریف

جمعرات 15 نومبر 2012 23:14

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2012ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ زرداری کی جادوگری نہیں چلے گی، عوام چالیس چوروں کو بھگائیں ان کے تما م مطالبات پورے کروں گا۔

(جاری ہے)

پیر محل میں عوامی اجتماع سے خطاب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام چالیس چوروں کا دیا گل کریں گے اور پاکستان کے دیے روشن کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے اربوں کھربوں کی دولت لوٹی ہے اس کو واپس لائیں گے۔ حکمرانوں نے عوام کو کنگال کر دیا ہے۔ ساڑھے چار سال میں عوام کے لوٹے گئے پیسوں کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پیر محل کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور حسب روایت شاعری سے بھی لوگوں کو بہلایا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں