تحریک انصاف کی کامیابیاں اورنواز لیگ کی بدحواسیاں زوروں پرہیں،پاکستان کے گلے سڑے نظام کوتبدیل کرنے کیلئے عوام کواپنا مائنڈسیٹ بدلناہوگا ،وفاق سے پنجاب تک کوئی حکمرا ن پارٹی سونامی کے آگے بندنہیں باندھ سکتی، تحریک انصاف کے رہنماء میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:43

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) تحریک انصاف کے رہنماء میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی کامیابیاں اورنواز لیگ کی بدحواسیاں زوروں پرہیں،پاکستان کے گلے سڑے نظام کوتبدیل کرنے کیلئے عوام کواپنا مائنڈسیٹ بدلناہوگا ،آج قوم کو لیڈروں کے انتخاب کے لیے طرز کُہن پر اُڑنے کی بجائے آئین ِنو کی تلاش کرنی چاہیے۔

وہ ہفتہ کویہاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے عمران خان کی نیک نیتی ان کاسرمایہ افتخار ہے،وہ اپنے عوامی انداز کے سبب قومی مجرموں کے اعصاب پرسوار ہیں پی ٹی آئی میں شفاف انتخابات کے انعقاد سے ہم پرتنقید کرنیوالے شعبدہ باز خاموش ہوگئے ۔پی ٹی آئی کے سواکسی سیاسی پارٹی کے اندرجمہوریت نہیں ،حکمران پارٹیوں کی قیادت کامزاج آمرانہ ہے اگروہ کامیاب ہوئے توآمریت کوفروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

کئی پارٹیاں تحریک انصاف کے ساتھ اتحادا ورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہیں مگر فیصلے کااختیار عمران خان کے پاس ہے اوراپنے معتمدساتھیوں سے مشاورت کے بعداپنے فیصلے کااعلان کریں گے سرکاری تعلیمی اداروں میں نواز لیگ کی ممبرسازی کیلئے پنجاب حکومت سرکاری وسائل اوراپنااثرورسوخ استعمال کررہی ہے ،آزاد عدلیہ کی طرف سے اس کافوری نوٹس لیا جائے۔

پنجاب کے سٹے آرڈربردار حکمران یاد رکھیں سرکاری فنڈز سے لیپ ٹاپ اورہیلمٹ کی سیاسی رشوت دینے کے باوجود وہ باضمیرنوجوانوں کوورغلانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاق سے پنجاب تک کوئی حکمرا ن پارٹی سونامی کے آگے بندنہیں باندھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے عمران خان کی نیک نیتی ان کاسرمایہ افتخار ہے،وہ اپنے عوامی انداز کے سبب قومی مجرموں کے اعصاب پرسوار ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں خادم حسین بھی موجود تھے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں