پر فریب نعروں اور وعدوں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ،حکمرانوں کو عملی طور پر کام کرنا ہو گا، آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے آئے روز عوام پر مہنگائی بم گرانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیناچاہیے، 23دسمبر کو قائد ڈاکٹر طاہرالقادری مینار پاکستان کے سائے میں استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا اعلان کریں گے ، پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر غلام شبیر وڑائچ کاکارکنوں سے خطاب

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:43

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر غلام شبیر وڑائچ نے کہاہے کہ برائے نام رہبروں اور رہنما وں کے دل خوش کن اور پر فریب نعروں اور وعدوں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ،حکمرانوں کو عملی طور پر کام کرنا ہو گا، آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے آئے روز عوام پر مہنگائی بم گرانے کی بجائے عوام کو ریلیف دیناچاہیے،23دسمبر کو قائد ڈاکٹر طاہرالقادری مینار پاکستان کے سائے میں استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا اعلان کریں گے ۔

ہفتہ کویہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومتی پالیسیاں بدلنا ہوگا ورنہ ملک خطرناک انارکی کی صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کی لپٹ میں آچکا ہے جان ومال کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی کے لئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے عدم مساوات، احساس محرومی اور ظلم و زیادتی کے خاتمے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی سطح پر نوجوانوں کی تربیت جس احسن طریقہ سے کی ہے اس کا نتیجہ ہے مادہ پر ستی کے جہنم میں جلنے والے نوجوان روحانی محافل کی رونق بن چکے ہیں بے راہ روی سے واپس پلٹ آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ کردار کا پیکر بن کر دنیا میں اسلام کا پیغام محبت و امن عام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اخلاقی و روحانی تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دے کر انکی صلاحیتوں کو ملک اور امن کی عظمت کی بحالی کے لیے استعمال میں لانے کا عظم اور اس پر فوری عمل ہی ہمیں تباہی کے گڑھے سے نکال سکتا ہے اس موقع پرپر خالد محمود صدر منہاج القرآن پیرمحل ،رانامحمد اشرف ، محمد ولی طاہر صدر ایم ایس ایم ،آصف علی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم ۔ طاہر مجید ناظم دعوت ،محمد فرمان نور سیکرٹری سپورٹس ،راؤ فیصل نکاش ، محمد ضمیر مصفطوی ، ضیاء المصطفی ، قیصر اکرم سمیت دیگر کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں