پیرمحل، شہر اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ،شہر میں 12گھنٹے، دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہوگیا ، عوام پریشان

بدھ 19 دسمبر 2012 16:39

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) شہر اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،شہر میں 12گھنٹے جبکہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے ،رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے باعث سارا شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ،جسکے باعث چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے ،جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ،جسکے باعث صارفین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں