پیرمحل، پانچ کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والا بے نظیر بھٹو پارک بیوروکریسی کی نذر، چارکروڑروپے خرچ ہونے کے باوجود ابھی تک بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر مکمل نہ کی جاسکی، ٹھیکیدار ایک کروڑ روپے کی رقم نہ ملنے کی امید پر کام چھوڑکر چلے گئے

ہفتہ 29 دسمبر 2012 19:50

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29دسمبر۔ 2012ء) وفاقی گرانٹ سے زیر تعمیر پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا بے نظیر بھٹو پارک بیوروکریسی کی نذر چارکروڑروپے خرچ ہونے کے باوجود ابھی تک بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر مکمل نہ کی جاسکی ٹھیکیدار ایک کروڑ روپے کی رقم نہ ملنے کی امید پر کام چھوڑکر چلے گئے چارکروڑ روپے میں برائے نام گرل اور سولنگ لگایا گیا حفاظت نہ ہونے کے باعث بے نظیر بھٹو پارک کے بورڈ چوری انتظامیہ خاموش۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار خالد خان کھرل کے مطالبہ پر پیرمحل میں پانچ کروڑ کی خطیر رقم سے بے نظیر بھٹو پارک کے لیے گرانٹ جاری کی گئی جس کو ایک سال کے اندر تعمیر کیاجانا تھا ٹھیکیدار نے پہلے پہل تیزرفتاری سے کام کیا اور چارکروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کرلی اور بے نظیر بھٹو پارک میں سولنگ اور جھیل نما گڑھا کھود کر اس کے اندر سنگ مرمر کی ٹائلیں لگاکر چارکروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کروالی جبکہ ایک کروڑ روپے کی رقم ابھی باقی تھی کہ خالد احمد خان کھرل نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑکر تحریک انصاف میں شمولیت کرلی خالد خان کھرل کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہی پارک کے جہازی سائز بورڈ چوری کرلیے ٹھیکیدار نے کام ادھورا چھوڑدیا جس سے نیا لگایاجانے والا سولنگ ٹو ٹنے لگا جھیل پانی نہ ہونے کے باعث خشک ہونے کے باعث سلیں گرنے لگی پارک کے اندر لگائے گئے بجلی کے پول اور برقی قمقمے اپنی مدت سے پہلے ہی گرنے لگے خالد احمد خان کھرل کے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑکر تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد وفاقی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے بے نظیر بھٹو پارک کا کریڈ ٹ لینے والا کوئی نہیں کمشنر فیصل آباد کو دورہ پیرمحل کے دوران نامکمل بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کروایاگیا مگر انہوں نے بھی اس پارک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوئی ایکشن نہ لیا اورنہ ہی مجاز اتھارٹی کو کسی قسم کی پیش رفت کا حکم دیا وفاقی وصوبائی حکومت کو جانے کے لیے کچھ مہینے باقی ہے جس سے وفاقی گرانٹ کے جاری کردہ پانچ کروڑ روپے بے کار جانے کا خدشہ ہے جبکہ بے نظیر بھٹو پارک کی نامکمل تکمیل پر سماجی فلاحی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں