پیرمحل،شوگزملزمالکان کی اجارداری گنے کی سپلائی کے باوجود کسانوں زمینداروں کو سی پی آر کی رقم نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا شدید احتجاج

اتوار 17 فروری 2013 21:32

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) شوگزملزمالکان کی اجارداری گنے کی سپلائی کے باوجود کسانوں زمینداروں کو سی پی آر کی رقم نہ ملنے پر کسانوں زمینداروں کا شدید احتجاج حکومت ملزمالکان کو گنے کی نقد ادائیگی کا پابندبنائیں کسان راہنما چوہدری طارق بھٹے والے ، ذکاء اللہ بھٹی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رواں سیزن گنے کی شوگرملزوں کو سپلائی جاری ہے ملزمالکان گنا وصول کرکے کسانوں کو نقد رقم دینے کی بجائے سی پی آر دے رہے ہیں جوبنکوں میں رقم نہ ہونے کے باعث کسانوں زمینداروں کو گناکی فراہمی کے باوجود بروقت رقم نہ ملنے سے کسان زمیندار سخت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ انہوں نے گندم کو کھاد پانی وغیرہ دینا ہے شوگرملزمالکان پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث شوگرملزمالکان کی من مانیاں جاری ہے کسان راہنما چوہدری طارق بھٹے والے ، ذکاء اللہ بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کسانوں زمینداروں کو شوگرملزمالکان کی اجارہ داری سے بچایا جائے اور گنے کی نقد ادائیگی کروائی جائے تاکہ کسان زمیندار مالی مشکلات سے نکل سکیں

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں