پیرمحل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ20گھنٹے جاپہنچا

منگل 19 مارچ 2013 20:35

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) پیرمحل اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ20گھنٹے جاپہنچا رات کے وقت مکمل طور پر بجلی کی بندش سے چورں کی موجیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہونے سے مکینوں کی زندگی اجیرن بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے باعث لوگوں کا لاکھوں روپے کا الیکٹرونکس سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں بارش کے اور ٹھنڈے موسم کے باوجود لگاتار20گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گریڈا نتظامیہ صورت حال جاننے کے باوجود بے حس ہوچکی ہے حالانکہ پیرمحل شہر میں 132KVگریڈ اسٹیشن موجودہے جبکہ کسی بھی قسم کی انڈسٹری نہ ہونے کے باوجود عوام کو تنگ کرنے اور افسران بالا کی خوشنودی کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سخت سردی میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ کرکے چوروں ڈاکوؤں کے لیے راہیں ہموارکرنے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے بار بار ٹرپنگ کے باعث نہ صرف کئی ٹرانسفارمر جل چکے ہیں بلکہ لوگوں کا لاکھوں روپے کا الیکٹرونکس سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے گریڈا نتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شہریوں نے احتجاج کی کال دے دی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں