جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے قائل نہیں عوامی کارکردگی عملی خدمت سے ہوتی ہے،لیکشن میں جھوٹ کی سیاست کے دعویداروں کو عوامی طاقت سے دریا برد کر یں گے، انتقامی سیاسی کاروائیاں پارٹی پر دھبہ بن جاتی ہیں، سابق وفاقی وزیراورپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد خان کھرل کا کارکنوں سے خطاب

منگل 26 مارچ 2013 20:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) سابق وفاقی وزیر ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد خان کھرل نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے قائل نہیں عوامی کارکردگی عملی خدمت سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ممتازدولتانہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل کمالیہ میں سوئی گیس پائپ کی منظوری سمیت تمام پراسس ہماری کاوشوں سے ممکن ہوئے مگر اس کا کریڈٹ بعد میں آنے والے سیاستدانوں نے اپنے کھاتے میں ڈال لیا حالانکہ کوئی بھی ترقیاتی کام جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہواس کو سالوں مدت درکارہوتی ہے مگر جھوٹ کی سیاست کے دعویداروں نے سوئی گیس پائپ بچھانے سمیت میٹروں کی تنصیب تک میں سیاسی رنگ اور سیاسی مداخلت ڈال دی جس سے نہ صرف میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئی بلکہ حق داروں کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست سے کارنامے نمایاں نہیں ہوتے بلکہ یہ کارنامے دھبہ بن جاتے ہیں الیکشن میں جھوٹ کی سیاست کے دعویداروں کو عوامی طاقت سے دریا برد کرکے چھوڑیں گے اس موقع پرممتا زدولتانہ، علی قیصر قریشی ، طارق جٹ عابد علی عابد ، رانانسیم اقبال ،ظفر علی خان ، سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجودتھے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں