پیر محل، معروف تاجر حافظ حفیظ الرحمن پی پی86 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے

اتوار 14 اپریل 2013 22:10

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء) معرو ف تاجر حافظ حفیظ الرحمن نے پی پی 86سے پنجاب اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے میدان سیاست میں قدم رکھ دیا تاجران صحافیوں دینی سماجی تنظیموں سمیت ہرمکتبہ فکر کے سرکردہ افرا دنے ان کی حمایت کردی تفصیل کے مطابق حافظ حفیظ الرحمن ٹریولز ایجنسی والے نے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی سیاستدانوں کی بڑھتی ہوئی تاجر دشمنی اور تاجر کاز کے تحفظ کے لیے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی86سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ان کے میدان سیاست میں قدم رکھنے سے تاجران صحافیوں دینی سماجی تنظیموں سمیت ہرمکتبہ فکر کے سرکردہ افرا دنے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں