گورنر پنجاب کارورل اربن ایریا کیلئے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان

ہفتہ 28 جون 2014 19:29

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء ) گورنر پنجاب نے صوبائی حلقہ پی پی89اور پی پی 90کے رورل اربن ایریا کیلئے اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا تریموں ہیڈ علاقہ کے بنجر علاقہ کی بحالی کے 2ارب 30کروڑ چک نمبر321گ ب تاشورکوٹ کینٹ رورل ایریا روڈ کیلئے 10کروڑ تحصیل پیرمحل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 8کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کردیاتفصیل کے مطابق چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب جن کا صوبائی حلقہ پی پی89اور پی پی 90 میں آبائی گھر ہے گورنر پنجاب نے اپنے علاقہ کو درپیش مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے چار ارب روپے کی خطیر گرانٹ حاصل کرکے صوبائی حلقہ پی پی89اور پی پی 90 میں بنیادی مسائل کے حل کے لیے اسکیم ہائے جاری کردی جس میں پیرمحل سٹی ون وے روڈ کی تعمیر کے لیے 21کروڑ 14لاکھ 83ہزا رروپے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کے لیے 40کروڑ 50لاکھ روپے ، پیرمحل سٹی سیوریج کے لیے 29کروڑ روپے ،امپروومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ 10کروڑ روپے ،تریموں ہیڈ علاقہ کے بنجر علاقہ کی بحالی کے 2ارب 30کروڑ روپے، تحصیل پیرمحل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 8کروڑ روپے کی اسکیم ہائے منظور کرلی چوہدری محمد سرور گورنرپنجاب کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اورچوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کی پی پی صوبائی حلقہ پی پی89اور پی پی 90کے رورل اربن ایریا کے لیے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان ان کی عوام دوستی کی بہترین مثال ہے انشاء اللہ منصوبہ جات پر جلد کام شروع ہوجائے گا جس سے دونوں صوبائی حلقہ جات میں کسانوں زمینداروں اور مکینوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینیں آباد ہونے سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی اور معیثت مضبوط ہوگی -

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں