پیر محل، نوکری کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 25 جولائی 2014 18:04

پیر محل (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) نوکری کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل شہر کے محلہ مہر آبا د کے محمد باسط ولد محمد اشرف بھٹی نے صدیق آباد کے رہائشی محمد حسن ولد عبداللہ سے دو لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی کہ اس کے بیٹے کو نوکری دلوائے گا مگر بعدازاں وعدے وعید کے بعد مذکور محمد باسط رقم سے انکاری ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرمحل پولیس نے نوکری جھانسہ کی آڑ میں فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیاتھا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں