پیرمحل‘صفائی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 2 اگست 2014 15:51

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)صفائی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق- تفصیل کے مطابق چک نمبر333گ ب کی رہائشی فردوس بی بی زوجہ محمد رمضا ن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر333گ ب میں فروغ تعلیم فنڈ پر عارضی طورپر صفائی کے لیے ملازم رکھی ہوئی تھی کہ دوران صفائی بجلی کی تار سے چھوجانے سے کرنٹ لگنے سے فردوس بی بی موقع پر ہلاک ہوگئی متوفیہ تین بچوں کی واحد کفیل تھی -

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں