پیرمحل‘نامعلوم چور دوگھروں میں نقب لگاکر صفایا کرگئے

ہفتہ 2 اگست 2014 15:53

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء)نامعلوم چور دوگھروں میں نقب لگاکر صفایا کرگئے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی ارشد ولد مشتا ق احمد کے گھر نامعلوم چور دیوار یں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے گھر میں موجود طلائی زیورات ساڑھے چار تولے ، نقدی ایک لاکھ دس ہزاروپے چوری کرکے لے گئے چک نمبر320گ ب کے رہائشی محمد احمد سکول چوکیدار کے نامعلوم چور دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو بے ہوش کرکے طلائی زیورات دیڑھ تولے ،گھریلو سامان قیمتی پارچات موبائل فون چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی -

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں