پیر محل ،نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سکول ٹیچر دیور بھابی کو لوٹ لیا

بدھ 6 اگست 2014 19:21

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سکول ٹیچر دیور بھابی کو لوٹ لیا ۔تفصیل کے مطابق گاؤں 695/37گ ب کا خلیل احمد گجر اپنی بھابھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار پیرمحل سے اپنے گاؤں کی طرف جا رہا تھا کہ درکھانہ روڈ پر واقع ریسٹ ہاؤس کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گولی مار دینے کی دھمکی دے کر خاتون سے طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان مالیت 2,95,000/-روپے لوٹ لیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب بھی کیا مگر کامیابی نہ مل سکی ۔تھانہ پیرمحل پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف بجرم 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں