پیرمحل ، اینٹ خرید کر نقد رقم کی بجائے جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:40

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)اینٹ خرید کر نقد رقم کی بجائے جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد صدیق خان ولد سنگین خان قوم پٹھان سکنہ چک نمبر673/14گ ب تحصیل پیرمحل نے چک نمبر674/15گ ب بھٹہ خشت بنارکھا ہے بھٹہ خشت سے مسمی سکندر ولد حق نواز قوم بھٹی ساکن چک نمبر684/25گ ب نے پختہ اینٹیں خرید کر نقدرقم کی بجائے چیک نمبری58636820دی بنک آف پنجا ب ٹوبہ ٹیک سنگھ رقم مبلغ 257000/-روپے دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے 489-Fت پ مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں