پیرمحل ، تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل فون ،نقدی چھین لی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:41

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل فون نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق چک نمبر675/16گ ب کارہائشی محمد ذیشان ولد عبدالرشید قوم میو راجپوت ہمراہ رانا فیصل ولد محمد نذر قوم راجپوت ساکن چک نمبر674/15گ ب بسواری موٹرسائیکل نمبری 8675/TSKماڈل 2011ء مارکہ CD-70ہنڈا برنگ سرخ چیسیز نمبری JD-708166انجن نمبری5368143مالیتی قریب60000/-روپے اپنے چک جارہے تھے کہ راجباہ جونیج والا مین روڑ سے آگے تقریباََ دو مربعہ کے فاصلہ پر تین کس ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ پسٹل معہ رپیٹر12بور نے اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔

(جاری ہے)

اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،موبائل سیٹ مارکہ سام سینگ GT-19000KDPAKایمی نمبری 355847/05/977055/7مالیتی قریب 44000/-روپے نقدی 20800/-روپے رانا فیصل سے ایک عد د موبائل سیٹ مارکہ نوکیہ C-3 مالیتی قریب 12000/-روپے نقدی رقم 500/-روپے زبردستی چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں