پیرمحل، قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے قصابوں کی جانب سے من مانی قیمتوں کی وصولی

بدھ 8 اکتوبر 2014 14:58

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء)پیرمحل شہر ا ورگردونواح میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے قصابوں نے بکنگ کے ذریعہ من مانے ریٹ وصول کئے ، قربانی کے بڑے جانور جن میں بیل، گائے وغیرہ کے ریٹ پانچ ہزار روپے سے سات ہزارروپے جبکہ بکرا، دنبہ کا ریٹ 1500 روپے 3000 روپے تک وصول کرتے رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف قربانی کے جانور مہنگے ہیں دوسری طرف قصابوں کے ریٹس بھی کچھ کم نہیں ہیں جبکہ قصابوں کے نخرے بھی بہت زیادہ ہیں ہم نے بڑی مشکل سے جانور خریدا تواوپر سے قصائی نے جانور کی قیمت کانصف ذبح کرنے کی مزدوری وصول کرلی حکومت ہر قسم کے انتظامات کرتی ہے مگر قصائیوں کے ذبح کے نرخ مقرر نہ ہونے پر قصائی اپنی من مرضی سے ذبح کے نرخ وصول کرکے قربانی سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں حکومت کو دوسرے اقدامات کے ساتھ پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے قصائی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی عید قربان سے پہلے سرکاری طورپر رجسٹریشن کرکے ذبح کے ریٹس مقررکرنے چاہیے تاکہ اناڑی قصائیوں کے ہاتھوں قیمتی جانور خراب ہونے سے بچ سکے اور رجسٹرڈ قصائی اپنی من مانیاں نہ کرسکیں اور شہری سنت ابراہیمی آسان طورپر کرسکیں ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں