عمرہ ویزہ کی غرض سے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 6منظور شدہ سنٹروں پر عمرہ زائرین کی لازمی حاضری،فیصل آباد اور قرب اضلاع کے مکین سخت مشکلات کا شکار

ہفتہ 22 نومبر 2014 23:48

عمرہ ویزہ کی غرض سے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 6منظور شدہ سنٹروں پر عمرہ زائرین کی لازمی حاضری،فیصل آباد اور قرب اضلاع کے مکین سخت مشکلات کا شکار

پیر محل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) عمرہ ویزہ کی غرض سے بائیو میٹرک تصدیق کیلئے چھ منظور شدہ سنٹروں پر عمرہ زائرین کی لازمی حاضری فیصل آباد اور قرب اضلاع کے مکین سخت مشکلات کا شکار متعلقہ ارباب اختیار دوسرے ممالک کی طرح پابندی فوری ختم کروائیں رانا شاہدالرحمن پروموٹرزالرباض انٹرنیشنل نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ ہے پاکستان سے ہر سال تقریباً 6 لاکھ زائرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں جن میں سے تقریباً 1 لاکھ کی تعداد فیصل آباداور گردونواح کے اضلاع سے تعلق رکھتی ہے نئے انتظامات کے تحت سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک لازمی تصدیق کیلئے پاکستان بھر میں چھ سنٹر قائم کئے ہیں جن میں سے 2 کراچی، ایک لاہور، ایک پشاور، ایک کوئٹہ اور ایک اسلام آباد میں قائم کیاگیاہے جبکہ فیصل آباد ڈویژ ن میں کوئی بھی سنٹر نہ بنایا گیا بلکہ فیصل آباد ڈویژن سے عمرہ کیلئے جانے والوں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ لاہور جاکر اپنی تصدیق کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والوں کو غیر ضروری پابندیوں سے نجات دلانے کیلئے مذکور ہ معاملہ کو فوری طور پر سعود ی حکومت کے سامنے اٹھائیں تاکہ عمرہ زائرین کو سنگین پیچیدگی سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں