پیر محل، محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصو صی مہم شروع نہ ہوسکی

پیر 24 نومبر 2014 19:08

پیر محل (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)محکمہ لائیو سٹاک ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی طرف سے موسم سر ما کی بارشوں سے پہلے جانوروں میں ممکنہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں مویشیوں کو مختلف امراض کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصو صی مہم شروع نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے موسم سرماکی بارشیں شروع ہونے سے پہلے ہر سال مویشیوں کو گل گھوٹو ،منہ کھر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں بھیڑ بکریوں کی نمونیہ اور انتڑیوں کی حفاظتی ویکسی نیشن سمیت مرغیوں کو بھی رانی کھیت کی بیماری سے بچاؤ کے حفاظی ٹیکے لگائے جاتے ہیں مگر اس سال محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے موسم سرما ہونے کے باوجو د ویکسئین کا مہم جاری نہ ہوسکی جس سے موسم سرماکی بارشوں کے پیش نظر جانوروں میں ممکنہ موذی امراض ،مویشیوں میں کسی قسم کی بیماری کے اثرات ظاہر ہونے سے پہلے پہلے خصوصی مہم شروع کی جائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں