ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ، 4 بچے جاں بحق

جمعہ 5 دسمبر 2014 11:06

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بس کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر ، 4 بچے جاں بحق

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء)حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیاٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں بچے مقامی سکول کے طالبعلم تھے اور رکشے میں سکول جا رہے تھے کہ سندھیلیاں والی موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر مار دی ، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں