پیرمحل ، مخبر کی اطلاع پر رحمت ٹاؤن میں پولیس کا چھاپہ ،کئی من مردہ گوشت برآمد ،تین ملزم گرفتار ،دو فرار

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:56

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) مخبر کی اطلاع پر رحمت ٹاؤن پیرمحل میں پولیس کا چھاپہ کئی من مردہ گوشت برآمد تین ملزم گرفتار دو فرار تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے رحمت ٹاؤن میں مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مارکر مردہ گوشت سپلائی کے لیے تیار کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوافراد موقع سے فرارہوگئے پولیس نے موقع سے سپلائی کے لیے تیارکیا گیا کئی من گوشت اپنی تحویل میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں