پیرمحل ،کمالیہ شوگرملز کے ملازمین کا کسان پر تشدد ،کسانوں و زمینداروں کا ملز کے سامنے دھرنادینے کا اعلان

جمعہ 13 فروری 2015 23:28

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) کمالیہ شوگرملز کے ملازمین کا کسان پر تشدد کسانوں زمینداروں نے ملز کے سامنے دھرنادینے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق گنا کی عدم ادائیگی پر کسان رفعت شاہ نے احتجاج کیا تو کمالیہ شوگرملز کے ملازمین نے رفعت شاہ کسان پر تشددکرتے ہوئے رقم دینے سے انکار کردیا کسان تنظیموں نے ممتازدولتانہ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ غلام شبیر وڑائچ ضلعی راہنما،مہر عالم شیر وصلی ، رانا لیاقت علی خان سرپرست ، حاجی محمد اشفاق سرگانہ نمبردار، چوہدری شوکت گجر ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملز انتظامیہ کی طرف سے کسانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں