پیرمحل ،مویشی چوری کی وارداتیں جاری ،3نامعلوم چورہزاروں مالیت کے بکرے چوری کرکے لے گئے

جمعہ 13 فروری 2015 23:29

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) مویشی چوری کی وارداتیں جاری نامعلوم تین کس مویشی چور ہزاروں روپے مالیت کے بکرے کار میں چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بی پلاٹ کی رہائشی صغریٰ بی بی دختر محمد اسمعیٰل کے گھرسے نامعلوم تین کس کار سوار دوعدد بکرے مالیت 70ہزارروپے کار میں چوری کرکے لے گئے یادرہے اس سے قبل چک نمبر662/3گ ب میں چھ گھروں سے مویشی چوری کی واردات ہوئی جس کا پولیس تاحال سراغ نہ لگاسکی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں