پیر محل، خاوند نے کسی کے وار کرکے چاربچوں کی ماں کوقتل کرڈالا ، ملزم آلہ قتل سمیت فرار

بدھ 13 مئی 2015 19:45

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) خاوند نے کسی کے وار کرکے چاربچوں کی ماں کوقتل کرڈالا ملزم آلہ قتل سمیت فرار تفصیل کے مطابق چک نمبر717گ ب کی رہائشی امیر بی بی زوجہ محمد رمضان کی بیٹی کوثر بی بی دختر محمد رمضان کی شادی 18/19سال قبل چک نمبر718گ ب کے رہائشی اﷲ دتہ ولد نواز سے ہوئی جس کے بطن سے دوبچیاں دوبچے ہے خاوند اﷲ دتہ نے رات کے وقت سوتے ہوئے اپنی بیوی کوثر بی بی کو کسی کے وار کرکے قتل کرڈالا اور ملزم آلہ قتل سمیت فرارہوگیا وجہ عناد گھریلو تنازعہ بیان کی گئی پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں