پیرمحل اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری

اتوار 24 مئی 2015 19:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پیرمحل اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری عوام کی زندگی اجیرن بچے بوڑھے خواتین رات جاگ کر گذارنے پر مجبور تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 18گھنٹے جاپہنچی ہر 4 گھنٹے کے بعدایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے کاروبارزندگی تباہ ہوچکا ہے مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے ہسپتالوں میں آپریشن نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے شدید گرمی اور آگ برساتے سور ج کی تپش کے باعث بچے بوڑھے خواتین بے ہوش ہوکر ہسپتالوں کار خ کررہے ہیں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ہر شعبہ زندگی میں لوگوں کی مشکلات روز بروز بڑھ رہے ہیں ، اور سکولوں میں پڑھائی ، کارخانہ جات میں کام کاج میں خلل پیدا ہوتا ہے ، عوامی حلقوں نے مرکزی حکومت سے توجہ دینے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں