پیرمحل،سیہون شریف جاتے سندھلیانوالی کے رہائشی کیری ڈبہ سوار پانچ سوار ہلاک ،دوشدید زخمی

ہفتہ 6 جون 2015 16:00

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) سیہون شریف جاتے ہوئے سندھلیانوالی کے رہائشی کیری ڈبہ سوار پانچ سوار ہلاک دوشدید زخمی جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق چک نمبر750گ ب سندھلیانوالی کے رہائشی سات کس کیری ڈبہ میں سوار سیہون شریف عرس پر جارہے تھے کہ جام شورو کے قریب سامنے سے تیز رفتار کار سے ٹکرانے پانچ افراد جن میں محمد ایوب ولد مختار احمد سیال ، شہباز ولد لال خاں سیال ،خان محمد ولد احمد سیال ساکنان چک750گ ب ، خضرحیات ولد محمد نواز دھنووارمضان ولد شہامند ساکنان چک751 گ ب ہلا ک ہوگئے جبکہ نورزمان طارق ولد غلام فرید ، قمر ولد محمد نذر ساکنان چک750گ ب شدید زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والے افراد کی اطلاع پاکر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں