پیرمحل، سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد شدیدزخمی

جمعرات 6 اگست 2015 16:17

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد شدیدزخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد جن میں محمدجمشید ولد منیر ،رفعیہ دخترعباس ،عدنان ولد صادق ، سجاد ولد عبداللہ ، سہیل ولد محمد علی ساکنان چک665/6گ ب ،نوید ولد عزیز ، اختر ولد غلام رسول ، فضلیت بی بی زوجہ غلام رسول ساکنان فیصل آباد زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف تنازعات میں خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں 13افراد جن میں چک نمبر744گ ب کے رہائشی مقصود اختر ولدمنظور احمد کو مویشی چوری کے تنازعہ پر رمضان ولد غلام نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر678/19گ ب کے رہائشی محمد سبطین انورولدمحمد انور کوعبدالرحمن نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ بلال کالونی میں لین دین کے تنازعہ پر محمد جاوید ولد ظہور احدم ،محمد رمضان ولد جلال دین، نسیم بی بی زوجہ ظہور احمد ، پٹھانی بی بی زوجہ منظور زخمی ہوگئے چک نمبر682/23گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر وسیم اکرم ولدعبدالستار کو محمد عمران نے کلہاڑی کاوار کرکے زخمی کرڈالا چک نمبر680/21گ ب میں لین دین کے تنازعہ رپ محمد اشرف ولد عبدالحمید کو غفور احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر57/4ٹکڑا میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پرقاسم علی ،امیراں بی بی ، عابد حسین ، شمائلہ اشرف زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں