معاشرے کے تمام طبقات کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے:اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ

ل

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2015 16:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) ترجیحات ،مقاصد اور حکمت عملی سے واقفیت عوامی مسائل کے حل کا پیش خیمہ ہوتے ہیں عملی اقدامات کے بغیر نہ تو ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے اور نہ ہی ملک کو خوشحال بنایاجاسکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کمالیہ نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین عوام کے خادم ہے ہرمحکمہ میں اچھے اور برے لوگ موجود ہیں مگر تمام اکائیوں سے حکمت دانش سے کام لے کر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

جھوٹی درخواست دینے پر مقدمات کا اندراج ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی مشاورت سے تمام وسائل صرف اور صرف عوام کی بھلائی اور خدمات کے لیے مہیا کررہے ہیں ‘جبکہ غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ان سے حکومت کی ایک ایک انچ زمین واگذا رکرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر سہ ماہی ایکشن پلان مرتب کیا جائے اور فلاحی سرگرمیوں کے اہداف مقرر کئے جا رہے ہیں۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں