نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیٹے نے بھائی اور باپ کو گولی مارکر قتل کردیا

منگل 11 اگست 2015 20:16

نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیٹے نے بھائی اور باپ کو گولی مارکر قتل کردیا

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) نشہ کے لیے پیسے نہ ملنے پرحقیقی بیٹے نے اپنے حقیقی بھائی سابق ناظم اورسابق ایم پی اے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول باپ کے نزاعی بیان پر ملزم کو گرفتارکرکے مقتولین کی جیب سے چوری کی گئی نقدی 29نشہ آور ٹیکے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ملزم نے اعتراف جرم کرکے آلہ قتل برآمد کروادیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین پیڈا سابق ناظم راؤ اطہر اقبال اور حقیقی باپ سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد خان کواس کے حقیقی بیٹے راؤاظہر اقبال نے گولیاں مارکر قتل کرکے راؤ اطہر اقبال کوباپ کو قتل کرکے خود کشی کاڈرامہ کردیا مگر خودکشی کااس وقت پول کھل گیا جب انسپکٹر سعید اختر اور سب انسپکٹر علمدار حسین نے زخمی سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد خان کا نزعی بیان لیا تو انہوں نے راؤ اطہر اقبال اور راؤ اقبال احمد خاں کو حقیقی بیٹے راؤ اظہر اقبال جوکہ نشہ کا عادی بیان کیا گیا نے پسٹل سے گولیاں مارکرقتل کرنے کا بیان دیا جس پر پولیس نے قاتل راؤ اظہر اقبال کی نگرانی شروع کردی مقتول باپ بیٹا کی نمازجنازہ کے بعد پولیس نے قاتل اظہر اقبال کو گرفتار کرکے دونوں مقتولین کی جیب سے نکالے گئے 32ہزار روپے اور 29نشہ آور انجیکشن اور آلہ قتل پسٹل برآمد کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ملزم نے وجہ قتل خرچہ نہ دینے کی بیان کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں