پیرمحل، مختلف حادثات میں 11افراد ،لڑائی کے واقعات میں 8افراد شدید زخمی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افراد زخمی لڑائی کے مختلف واقعات میں 8افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ اور ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہونے سمیت ٹریفک کے مختلف حادثات میں 11افرادجن میں محمد بلال ولد عاکف ،سید تہذیب الحسن ولد تصور حسین راشد ولد عبدالغفار ساکنان چک666/7گ ب زخمی ہوگئے جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات میں ، فیضان ولد غلام مرتضٰی ، شوکت علی ولد شاہ محمد کمالیہ ، محمد اشر ف ولد ولی محمد ساکن چک674/15گ ب، رشید احمد ولد نذیر احمد خانیوال ، خرم حسین ولد زاہد بخاری ، لیاقت علی ولد فتح محمد کرامت ولد اونگ زیب ، اکبر علی ولد منور علی زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف واقعات میں 8افراد جن میں ارشاد بتول زوجہ تصور مہندی ساکن 666/7گ ب کو کزن علی رضا ولد سخاوت نے دوکس ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ کے رہائشی محمد عباس و لد غلام رسول کو مقبول نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا وسیم عباس ولد عباس علی ساکن حارث آباد کو شکیل نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر319گ ب کی رہائشی ممتا زبی بی زوجہ سلطان کو محمد خان دیور نے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کرڈالا عاشق سلطان ولد محمد نواز کوہل خورد کو عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے شاہد وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا محمد اقبال ولد خان محمد ساکن چک671/12گ ب کو محمد اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا شیراز ی ولد سید محمد رضا ساکن چک666/7گ ب کو زمین کے تنازعہ پر تصور شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں